19 اکتوبر، 2015، 9:49 AM

کشمیری ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد وادی میں مکمل ہڑتال

کشمیری ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد وادی میں مکمل ہڑتال

ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں کشمیری ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد حریت رہنماؤں اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے،حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں کشمیری ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد حریت رہنماؤں اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے،حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی،شبیر احمد شاہ،یسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔ نو اکتوبر کوہندو انتہا پسندوں نے ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور پر تشدد کیا جسمیں  وہ شدید زخمی ہوگیا  جسے دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔تاہم گزشتہ روز وہ دم توڑ گیا ، حریت رہنماؤں کے مطابق حکام علاقے میں اشتعال انگیزی ختم کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

News ID 1858969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha